Home / خبر یں / ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، آصف زرداری

ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، آصف زرداری

خیر پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انڈر14 ٹیم کھیل رہی ہے اور کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔خیر پور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراو کرلیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی کےبحران سے نمٹنے کے لئےکام کیا، بھاشا ڈیم ہم سب کی سوچ تھی اور ہے، اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *