Home / جرائم / ملیرسٹی میں 11سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

ملیرسٹی میں 11سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

 

کراچی: ملیر سٹی کے علاقے میں درندہ صفت ملزم نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا ، عوام نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکس پولیس نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں درج مقدمے میں مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔سماجی کارکن و صحافی حسنین نے بتایا کہ جناح اسکوئر کے قریب 11 سالہ بچی گھر سے چیز خریدنے نکلی تھی کہ ملزم عاصم اصغر اسے دکان کے اندر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کا شور سن کر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وہاں سے گزر رہے تھے کہ موقع پر پہنچے اور بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور دوران علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے۔ ملزم کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ سرجانی ٹائون کا رہائشی ہے جبکہ وہ مذکورہ دکان پر کام کرتا ہے۔

Check Also

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *