Home / تعلیم / موت جسم کو آتی ہے جذبے کو نہیں‘ زندہ قومیں اپنے رہبروں کو کبھی نہیں بھولتی

موت جسم کو آتی ہے جذبے کو نہیں‘ زندہ قومیں اپنے رہبروں کو کبھی نہیں بھولتی

 

فیصل آباد(پ ر)موت جسم کو آتی ہے جذبے کو نہیں‘ زندہ قومیں اپنے رہبروں کو کبھی نہیں بھولتی اور ان کے افکار سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کرتی ہیں‘ ہم آج بھی علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے فرمودات سے استفادہ کر رہے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد کامرس اینڈ سائنس کالج میں ”اقبالیات“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے مسز گلشن شاہد‘ ڈاکٹر آصف اعوان‘ مہمان خصوصی چوہدری مزمل جٹ امیدوار پی پی 66‘ بشیر احمد ہرل‘ ڈاکٹر پروفیسر محمد وقار پرنسپل‘ ڈاکٹر پروفیسر عبدالرشیدنے کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج کے نوجوانوں نے کل کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس لئے ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے‘ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کہا ہے انہوں نے اپنی شاعری میں شاہین کو ایک خاص علامت کی حیثیت سے پیش کیا ہے‘ اقبال کے کلام میں جگنو‘ پروانہ‘ طاوس‘ بلبل‘ کبوتر‘ ہرن وغیرہ کا ذکر آیا ہے مگر ان سب پر وہ شاہین کو ترجیح دیتے ہیں‘ اقبال کے ہاں شاہین مسلمان نوجوان کی علامت کے طور پر استعمال ہوا ہے‘ مقررین نے کہا کہ جنگ ستمبر میں ہمارے شاہینوں نے دشمن کی تلغار کو اپنے پاﺅں تلے روند ڈالا اور بھارتی سورماﺅں کو الٹے پاﺅں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں پر فخر ہے‘ ہمیں اپنی فوج کے ایک ایک جوان پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری بہادر فوج ملک کے چپے‘ چپے کی حفاظت کر رہی ہے ‘ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری مزمل جٹ نے کہا کہ آج پیارے ملک کو پڑھے لکھے‘ ہنرمند بہادر نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے جائیں‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو ڈھونڈا جائے اور اسے بہترین استعمال میں لایا جائے۔ آخر میں 6ستمبر کے حوالے سے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا۔

Check Also

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو دی جانے والی سفری سہولیات کو معیاری اور محفوظ بنانے کیلئے

  سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *