Home / جرائم / موروثی  زرعی زمین سے لینڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرانے،جانی مالی تحفظ،محکمہ روینیو بورڈ حیدر آباداور تحصیلدار روینیو خیرپور کے دفتر میں ان کی زمین کے ریکارڈ کو سیل کیا جائے

موروثی  زرعی زمین سے لینڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرانے،جانی مالی تحفظ،محکمہ روینیو بورڈ حیدر آباداور تحصیلدار روینیو خیرپور کے دفتر میں ان کی زمین کے ریکارڈ کو سیل کیا جائے

خیرپور(بیورو رپورٹ ) موروثی  زرعی زمین سے لینڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرانے،جانی مالی تحفظ،محکمہ روینیو بورڈ حیدر آباداور تحصیلدار روینیو خیرپور کے دفتر میں ان کی زمین کے ریکارڈ کو سیل کیا جائے تاکہ لینڈ قبضہ مافیا  ریکارڈ میں پیرپھیر نہ کرسکیں۔متاثرہ قربان علی بھٹی کی اعلیٰ حکام سے اپیل۔تفصیلات کے مطابق  جناح کالونی خیرپورکے رہائشی قربان علی ولد محمد صالح بھٹی نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا  کو بتایاکہ ان کے دادا مرحوم محمد ابراہیم  کی ایک ایکڑ دو گھنٹے جو دیھ نظامانی تپہ لقمان میں سروے نمبر234،230،229،228،227،225 اور 637ہے پر قبضہ لینڈ مافیا و  قتل کے مقدمات و منشیات کی خرید و فروخت میں شہرت کے حامل لطف علی عرف پنھل بھٹی جوکہ محلہ نظامانی کا رہائشی ہے نے علاقے کے مزہبی ،سیاسی اور قانون دانوں کی پشت پانہی حاصل کرتے ہوئے ان کی زمین پر  قبضہ کرنے کے ساتھ انہیں جانی مالی نقصان اور سنگین نتائج بگھتے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی شکایات تھانہ بی سیکشن اور ایس ایس پی خیرپور کو دیں لیکن ان کوجانی مالی تحفظ اور  انصاف تاحال نہ مل سکا ہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان ذہنی خوف و حراس کا شکار ہے وہ رات کو بھی جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں،انہوں نے بتایاکہ ان کی زمین پر قبضہ کرنے والا لطف علی عرف پنھل بھٹی کے خلاف 3 قتل کے مقدمات بھی درج ہیں میں ضمانت پر آزاد گھومتے ہوئے کہتا ہے کہ ان کے خلاف پہلے ہی 3 قتل کے مقدمات ہیں انہیں بھی قتل کردوں گا تو ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ایسے میں ان کے خاندان میں خوف کا فضا کے سبب ذہنی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان۔آرمی چیف،کور کمانڈر پنوعاقل ،کور کماندڑ کراچی،ڈی آئی ایس آئی،ڈی جی رینجرز سندھ،آئی جی سندھ،وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ لینڈ قبضہ مافیا سے زرعی زمین وا گزار کرانے ان کی زرعی زمین کے ریکارڈ کو مختیار کار روینیو خیرپور ،چیئرمین روینیو بورڈ حید آباد میں ریکارڈ کو سیل کیا جائے تاکہ لینڈ قبضہ مافیا،ان کی زرعی زمین کے ریکارڈ میں ردوبدل نہ کراسکیں،اور جانی مالی تحفظ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

صوفی اسحاق بیورو چیف خیرپور

03013871600/03158317660

Check Also

پشاور: صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس برآم

      پشاور:صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *