Home / شوبز / موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا، کرن جوہر

موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا، کرن جوہر

ممبئی: نامور بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کرینہ کپور خان سے شادی کرنا چاہیں گے۔حال ہی میں ایک چیٹ  شو کے دوران کرن جوہر نے  اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کی میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے، اس کے جواب میں کرن جوہر نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرینہ کپور خان کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے۔واضح رہے کہ کرن جوہر اور کرینہ کپور خان کی دوستی پورے بالی ووڈ میں مشہور ہے، کرینہ کپور کرن جوہر کی آنے والی فلم’’تخت‘‘میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

Check Also

میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 20 مسافر زخمی

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔میانوالی میں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *