Home / Uncategorized / مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نوکری مل گئی

مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نوکری مل گئی

کیویز کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، مکی آرتھر فوٹو: فائل

کرائسٹ چرچ: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانے والے پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی مصروفیت مل گئی ہے۔ 

مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم سینٹرل اسٹیج کی کوچنگ کریں گے، اپنے دور میں پاکستانی کرکٹرز کے بے پناہ ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی باتیں کرنے والے مکی آرتھر نے اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کردیئے ہیں۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیویز کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے، چیمپئن سینٹر اسٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لئے تیار کروں گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں سمیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہونے سے قبل مکی آرتھر چارج سنبھال لیں گے۔

Check Also

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیوٹاﺅن میں سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا

اسلام گڑھ()گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیوٹاﺅن میں سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر پروقارتقریب کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *