Home / تعلیم / میرے لئے نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی ایسے عظیم ادارے کیطرف سے ”نٹنگ میں بڑھتے ہوئے رجحانات “ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے

میرے لئے نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی ایسے عظیم ادارے کیطرف سے ”نٹنگ میں بڑھتے ہوئے رجحانات “ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے

 

 

 

میرے لئے نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی ایسے عظیم ادارے کیطرف سے ”نٹنگ میں بڑھتے ہوئے رجحانات “ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے۔ حاجی اکرم انصاری وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل
نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی ہمیشہ سے ہی ایجادات اور ریسرچ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے۔میاں نعیم احمدچیئرمین پی ایچ ایم ای اے
سب سے پہلے میں نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے کافی کاوشیوں کے بعد اس قسم کی اچھوتی اور قابل قدر تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ریکٹر پروفیسر تنویر حسین
فیصل آباد:( )پاکستان کے مانچسٹر کے نام سے پکارے جانے واکے شہر فیصل آباد میں ” نٹنگ میں بڑھتے ہوئے رجحانات“ کے موضوع پر پہلی انٹر نیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔اس کانفرنس میں تقریبا چھ ملکوں سے مندوبین نے شرکت کی۔اس پہلی انٹر نیشنل کونفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری تھے جبکہ مہمان اعزاز میں چیئرمین پاکستان ہوزری منوفیکچرینگ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن میں نعیم احمداور ریکٹر این ٹی ےو پروفیسر ڈاکٹر تنور حسین تھے۔میزبان ایچ او ڈی نٹنگ ڈاکٹر حفصہ جمشید نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ڈاکٹر حفصہ جمشید نے نٹنگ پر ہونے والی ریسرچ کے بارے میں بات کی انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی محققین سے ملکر نٹنگ کی ریسرچ کو نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے لئے بھرپور موقع فراہم کیا ہے اس کانفرنس کا مقصد طلبہ و طالبات کو نٹنگ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مہارت پیدا کرنا ہے۔میاں نعیم احمدچیئرمین پی ایچ ایم ای اے نے کہا کہ ہم نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی کے ٹیکسٹائل کے شعبوں میں ریسرچ کرنے پر تمام سٹاف اور سٹوڈنٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاءاللہ ہم اس ادارے کی بھرپور خدمت کرتے رہیں گے تاکہ آنے واکے ریسرچ آفیسرز اس ملک کو دنیا میں اعلیٰ مقام دلا سکیں۔ریکٹر این ٹی ےو نے کانفرنس کے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف نٹنگ کے شعبہ میں ریسرچ کرتا ہے بلکہ ٹیکسٹائل، کمپوٹر سائنس ،فیشن ڈئزائنگ،ٹیکسٹائل ڈائزائنگ،پولیمر انجیئرینگ،گارمنٹس منوفیکچرینگ ،ودیگر شعبوں پر بھی ریسرچ کر رہا ہے۔آخر میں وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل نے اپنے خطاب میںریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین، تمام معزز نمائند گان صنعت،ملکی اور غیر ملکی ےونیورسٹیوں کے نامور مقررین اور محققین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی ہمیشہ سے ہی” ایجادات اور ریسرچ“میں اپنا کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے۔خصوصا ٹیکسٹائلز میں اس ےونیورسٹی کا کردار قابل ستایش رہا ہے مجھے امید ہے کہ یہ ےونیورسٹی ملکی ترقی میں اپنا شاندار کردار ادا کرتی رہے گی۔میں اس انٹر نیشنل کارنفرنس میں شرکت کرنے والے ملکی وغیر ملکی مہمان مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں وافر کاروباری اور منافع بخش صنعتیں لگانے کے مواقع موجود ہیں۔ہ بات انتہائی خوش آئیند ہےکہ آج اس انٹر نیشنل کانفرنس میں جید صنعتکار اور جدت پسند محققین موجود ہیںجن کی کار آمد تجاویز اور تجربات پر عملدرآمد کرنے سے پاکستان ٹیکسٹائل کے سعبہ میں بہت آگے نکل جائے گا۔میرے لئے نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی ایسے عظیم ادارے کیطرف سے نٹنگ میں برھتے ہوئے رجحانات کے موضوع پر انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے جو کہ پاکستان کی سب سے پرانی ےونیورسٹ ہے جہاں فارغ التعصیل گریجویٹس کو ”ٹیکسٹائلز“ ڈگریاں دی جاتی ہیں۔یہ گریجویٹس پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم منصب پر فائز ہیں اور اپنی شب وروز کی محنت اور مہارت سے ملکی انڈسٹری کو بطریق احسن چلا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی کے تمام طلبہ و طالبات اس طرح کی انٹرنیشنل ریسرچ کانفرنسز سے ریسرچ اور ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ حاصل کریں تاکہ ٹیکسٹائلز کے شعبوں سے ملکی معثیت کو درست سمت لے جانے میں کامیاب ہوں سکیں۔میں حکومت پاکستان کی طرف سے غیر ملکی محققین کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں پاکستان میں دوطرفہ ریسرچ معلومات فراہم کرنے کےلئے اچھا ماحول فراہم کیا جائے گا۔اس کانفرنس کے مقاصد پاکستانی ریسرچ سکالرز اور غیرملکی ریسرچرز کو ایک دوسرے سے تبادلہ خیالت کے ذریعے مزید استفادہ کرنے کا موقع ملی سکے گا

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *