Home / شوبز / میں پریانکا سے بہتر اداکارہ ہوں، میرا

میں پریانکا سے بہتر اداکارہ ہوں، میرا

 

 

لالی وڈ ادکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتی ہیں تو کبھی اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کرتی ہیں کہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں۔اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہالی وڈ کو پریانکا چوپڑہ کے بجائے انہیں منتخب کرنے کی تجویز دے ڈالی۔واضح رہے کہ حال ہی میں فلم فیئر میگزین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کرسٹ پریٹ کے ساتھ ہالی وڈ کے نئے پروجیکٹ ’کاؤ بوائے ننجا وِکنگ‘ کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔تاہم جیسے ہی میرا کو اس کی خبر ہوئی، انہوں نے فلم فیئر کی پوسٹ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہوں، ہالی وڈ پلیز میرا انتخاب کریں‘۔

Check Also

پاکستانی فلموں اورڈراموں کو سعودی عرب میں نمائش کی اجازت

اسلام آباد: پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سماجی، ثقافتی اور معاشی روابط بڑھانے کے لیے دونوں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *