Home / جرائم / نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری عمران یوسف کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری۔

نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری عمران یوسف کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری۔

 

اسلام گڑھ(نامہ نگار)نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری عمران یوسف کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری۔موضع ڈھیری پھلی میں خالصہ سرکاررقبہ خسرہ نمبر1762 پرجمعرات کی شب برلب سڑک قبضہ مافیا نے کمرہ تعمیر کر لیا تھا۔جس فوری کاروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوھدری عمران یوسف نے ہمراہ اے ایس ای تھانہ چکسواری خاور شریف و دیگر کے کمرہ مسمار کر کے سامان ضبط کر لیا۔محمد ظفر ولد ابراھیم ساکن گوند حال ایسر کے خلاف پرچہ کے لیے پولیس کو تحریک کر دی۔تفصیلات کے مطابق محمد ظفر ولد ابراھیم ساکن گوند حال ایسر نے موضع ڈھیری پھلی میں خالصہ سرکاررقبہ خسرہ نمبر1762 پرجمعرات کی شب برلب سڑک قبضہ کر لیا اور کمرہ تعمیر کر لیا۔اطلاع ملتے ہی جمعہ کی صبح نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری عمران یوسف موقع پر پہنچ گئے اور کمرہ مسمار کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا۔محمد ظفر ولد ابراھیم کے خلاف ایف آئی آر کے لئے پولیس کو تحریک کر دی۔

Check Also

اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال: پنجاب کی معروف اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *