Home / بزنس / نائب صدر و ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد کی انتھک کوششوں کی بدولت رائس ایکسپورٹر زایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے ممبران کی بینک آف بیروت،لبنان میں ایکسپورٹ کی پھنسی رقم کا 80فیصدحصہ

نائب صدر و ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد کی انتھک کوششوں کی بدولت رائس ایکسپورٹر زایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے ممبران کی بینک آف بیروت،لبنان میں ایکسپورٹ کی پھنسی رقم کا 80فیصدحصہ

 

 

لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کےایک پاکستانی بینک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد ارشد نے بتایا کہ ریپ کے ممبران کی ایک ارب روپے کی ایکسپورٹ کی رقم بیروت،لبنان میں عدم ادائیگی کا شکار تھی جس پر انتہائی مثبت پیش رفت ہوئی ہے پاکستان کے بیروت،لبنان میں سفیر نے مجھے ذاتی طور پر فون کرکے خوشخبری دی ہے کہ ریپ کے ممبران کی تاخیر ہونے والی تقریباََ 80فیصد رقم ایک پاکستانی بینک میں منتقل کر دی گئی ہے۔رائس ایکسپورٹر زایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ)کے وفد نے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار اور ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشدسے بینک آف بیروت،لبنان میں ناگہانی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہونے والی رقم کو جلد پاکستانی بینک منتقل کروانے اور اس مسئلے کو ایف پی سی سی آئی کے فورم سے اٹھانے کی درخواست کی تھی۔جس پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار اور ریجنل چیئرمین  ڈاکٹر محمد ارشد نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی اور اس مسئلے کو حل کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ڈاکٹر محمد ارشد نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ باقی 20فیصد رقم کے لئے ریپ کے ممبران سے درخواست کر دی گئی ہے کہ جلد سے جلد اپنے متعلقہ بینکوں سے ضروری دستاویزی عمل کو مکمل کرئے تاکہ باقی رقم بھی پاکستان منتقل کروائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام تجارتی تنظیموں کے ممبران کے حقوق کے باعزت حصول کے لئے جان توڑ کوشش کروں گا۔جلد ہی پاکستان کا یہ کثیر زر مبادلہ پاکستان منتقل ہو جائے گا۔

کیپشن فوٹو:
ریپ ایسوسی ایشن کاوفد ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشدسے ملاقات کے موقع پر بینک آف بیروت،لبنان میں اپنی ایکسپورٹ کی پھنسی ہوئی رقم بارے تفصیلات بتا رہے ہیں۔

Check Also

بریسٹ کینسر کی نئی دوا منظور، قیمت 29 لاکھ روپے ماہانہ خوراک

سیاٹل، امریکہ: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے سخت جان بریسٹ کینسر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *