Home / شوبز / نازش جہانگیرکا محسن عباس کی بیوی پردھمکیاں دینے کا الزام

نازش جہانگیرکا محسن عباس کی بیوی پردھمکیاں دینے کا الزام

کراچی: اداکار محسن عباس حیدر کی مبینہ گرل فرینڈ اورماڈل نازش جہانگیر نے محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔

ماڈل نازش جہانگیرنے انسٹاگرام پر چند اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں جعلی اکاؤنٹس سے مسلسل دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ یہ جعلی اکاؤنٹس فاطمہ سہیل کے ہیں

نازش جہانگیرنے فاطمہ سہیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پبلسٹی اپنے پاس رکھو اورمجھ سے دور رہو۔ اگلی بار الفاظ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنا۔ کیونکہ اگلی بار تم نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے تو میں سائبر کرائم میں تمہارے خلاف شکایت درج کروں گی۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بدترین ذہنی، جسمانی تشدد اورپیسوں کے ہیر پھر کا الزام لگایا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محسن اور نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا۔

Check Also

نیب میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی امداد کے خلاف شعبہ قائم

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈکوارٹرزمیں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *