تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / نوازشریف،مریم اورصفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت کرنے والا بینچ پھر تبدیل

نوازشریف،مریم اورصفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت کرنے والا بینچ پھر تبدیل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھرتبدیل ہوگیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والے بینچ کے جج جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیل کے باعث رخصت پرچلے گئے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔جج کی رخصت کے بعد رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جب کہ نیا بینچ نوازشریف ودیگر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔اس سے قبل بھی جسٹس محسن اختر کیانی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے جس کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا تھا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *