Home / خبر یں / نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست خارج

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست خارج

لاہور: ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالت عالیہ کے روبرو درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے. ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے، عدالت نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کردیں۔

Check Also

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

نارووال: ظفروال روڈ پر وین اور کوچ میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 18 ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *