Home / خبر یں / نو منتخب صدر عارف علوی نے منصب کا حلف اٹھالیا

نو منتخب صدر عارف علوی نے منصب کا حلف اٹھالیا

 اسلام آباد: ڈاکٹر عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی نے آج  ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفراء، وفاقی وزراء اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو تھے۔ سبکدوش صدر ممنون حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایوان صدر ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع سادگی کے ساتھ چائے، بسکٹ سے کی گئی۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *