تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / نیب نے شہباز شریف کے منظور نظر سرکاری افسر کی تفصیلات طلب کرلیں

نیب نے شہباز شریف کے منظور نظر سرکاری افسر کی تفصیلات طلب کرلیں

 

 

لاہور: نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت کے ایک اور افسر کی تفصیلات مانگتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔نیب نے پنجاب حکومت سے ایک اور افسر کی تفصیلات مانگتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منظور نظر افسر سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر کے حوالے سے خط چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دیا ہے، راجہ جہانگیر گریڈ 18 کے افسر ہیں جب کے گریڈ 20 کی سیٹ پر تعینات ہیںراجہ جہانگیر کے پاس ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کا بھی اضافی قلم دان ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی پی ایس کی سیٹ پر خلافِ ضابطہ محکمہ انفارمیشن کا افسر تعینات ہے، نیب نے راجہ جہانگیر کے ساتھ ساتھ محکمہ انفارمیشن میں پچھلے 14 سال سے تعینات پی ایس ٹو سیکرٹری کی بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب بیوروکریسی نے ہڑتال کردی تھی اور ڈی ایم جی افسران نے اپنے دفاتر کو تالے لگا کر سیکرٹیریٹ آفس بند کردیے تھے۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *