Home / نیوز / نیشنل ٹی 20 میں کامران اکمل نے چوکوں چھکوں کی برسات کردی

نیشنل ٹی 20 میں کامران اکمل نے چوکوں چھکوں کی برسات کردی

لاہور: نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 کی شاندار اننگ کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ 2017 میں کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ نے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔ لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اسلام آباد کے خلاف 71 گیندوں پر 150 رنز بناڈالے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے۔کامران اکمل نے ٹی ٹوینٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ سلمان بٹ کے ساتھ مل کر 209 رنز کی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل ٹی 20 میں سب بڑی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ 207 رنز کا تھا۔ کامران اکمل نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں 382 رنز کے ساتھ  اس ٹورمنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *