Home / شوبز / نیہا دھوپیا نے بشن سنگھ بیدی کے بیٹے سے شادی کرلی

نیہا دھوپیا نے بشن سنگھ بیدی کے بیٹے سے شادی کرلی

لاہور:جہاں اس وقت سوشل میڈیا سونم کپور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے ، وہیں دوسری جانب اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔اداکارہ نیہا دھوپیا نے اداکار انگت بیدی سے خاموشی سے شادی کرلی اس دوران صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی اس تقریب کا حصہ بنے ۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر شوہر انگت کے ہمراہ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرنے کیساتھ ساتھ اسے اپنی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ قرار دیا۔نیہا نے بتایا انہوں نے اپنے بہترین دوست کو ہی اپنا شوہر بنایا ہے ۔ خیال رہے کہ انگت بیدی سابق بھارتی کرکٹر بشن سنگھ بیدی کے بیٹے ہیں ۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *