تازہ ترین خبریں
Home / تعلیم / وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور حبیب احمد خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات ایک لمبی تاریخ سے انقلابی امن علم اصلاب اور علم اور تعلیم حاصل کرنے

وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور حبیب احمد خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات ایک لمبی تاریخ سے انقلابی امن علم اصلاب اور علم اور تعلیم حاصل کرنے

 

 

مٹہ ()
وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور حبیب احمد خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات ایک لمبی تاریخ سے انقلابی امن علم اصلاب اور علم اور تعلیم حاصل کرنے کا جگہ ہے اور ضلع سوات کا ایک اپنا نہ بھولنے والی تاریخ ہے انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ ضلع سوات کا تعلق اج کل کا نہیں بلکے سولہ سو سال پرانی ہے اور اس وقت چین کا اسکالر سوات اکر سوات پر بہت کچھ لکھا ہے خوشحال خان خٹک بھی سوات اکر کافی وقت انہوں نے سوات میں گزارا تھا کیونکہ سوات میں اس وقت تعلیم اور علم حاصل کرنے کی مراکز کیساتھ ساتھ ایک تاریخی امن بھی تھا انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی میں ایک بنیادی کردار ادا کرتے ہے اسلئے میڈیا اور اداب سے تعلق رکھنے والے ضلع سوات کی عوام میں عوامی شعور اجاگر کرنے اور عوام میں انکی ذمہ داریوں کو پوری کرنے کیلئے قلم کی جہاد جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات اس وقت ایک انتہائی تاریخی علاقہ ہے اور یہاں کی تاریخ پڑھ کر ضلع سوات سولہ سو سال پہلے بھی امن علم اور تعلیم حاصل کرنے کی جگہ کیساتھ ساتھ ایک پرامن علاقہ بھی تھا انہوں نے کہا کہ یہ ایک انقلابی سرزمین بھی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات کی عوام کو خود اپنی ذمہ داریا ں پوری کرتے ہوئے ضلع سوات کی تعمیر وترقی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا چایئے انہوں نے کہا کہ چین اور ضلع سوات کے دوستی کا سفر سولہ سو سال پرانا ہے جب چین کے ایک سکالر یہاں اکر ضلع سوات اور دیگر علاقوں کی بارے میں انہوں نے بہت کچھ لکھا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی اور عوام میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا اور اداب کا ایک اہم رول ہوتے ہیں جن کو پوری کرنے کیلئے میڈیا اور ادب سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کو تہہ دل اورپوری ایمانداری کیساتھ کام کرنا چایئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیمی میدان میں ملک اور صوبے کی اندر تعلیمی پالیسیا ں بار بار تبدیل کرنا اور تعلیم کو ایک معقول ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی ہے جو ہم سب کیلئے سوچنے کی بات ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی کیلئے تعلیم میں کامیابی او لین بات ہے اور جب تک ہم تعلیم میں کامیابی حاصل نہیں کرتے اس وقت تک ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں اس موقع پر مٹہ پریس کلب کے چیرمین نور الہادی مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر اور دیگر نے بھی بات کی جبکہ اس موقع پر پی ار او اسلامیہ کالج عمرعلی عثمان غنی صدبر اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر مٹہ پریس کلب کے بابائے صحافت مرحوم حبیب ملنگ بابا اور محمد جمیل کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *