Home / بزنس / واتےن کی معےشت مےں عملی شرکت کے بغےر ترقی کا مقصد حاصل نہےں ہو سکتا،

واتےن کی معےشت مےں عملی شرکت کے بغےر ترقی کا مقصد حاصل نہےں ہو سکتا،

ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کا ویمنز چیمبرلاہور کے وفد کے ایف پی سی سی آئی لاہور آفس آمد کے موقع پروفد کی ممبرز طلعت حفیظ،قیصرہ شیخ ود یگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

 

لاہور(پ ر)خواتےن کی معےشت مےں عملی شرکت کے بغےر ترقی کا مقصد حاصل نہےں ہو سکتا،خواتےن کا کاروبار،تعلےم اور دےگر شعبوں مےں کردار قابل ستائش ہے،۔اےف پی سی سی آئی میں خواتین کو بھر پور نمائندگی دی گی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ و قت کی اہم ضرورت ہے کہ خواتےن کے لےے کاروبار کا سازگار ماحول پےدا کےا جائے تاکہ نہ صرف وہ ملکی معاشی ترقی مےں کردار ادا کر سکےں بلکہ خود مختا ر بھی بن سکےں ۔ فیڈریشن کی موجودہ لیڈر شپ خواتین کی راہنمائی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔خواتےن ملکی ترقی مےں اپنا کردار ادا کرنے کے لےے تےار ہےں مگر خواتےن کو اےک منظم پلےٹ فارم اور راہنمائی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد اور نائب صدر روحی رضوان نے ویمنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہورکے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی اور ویمنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے باہمی اشتراک سے مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اےف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے خصوصی تقریب منعقدکی جائے گی۔اجلاس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے منعقد کی جانے والی تقریب سمیت دیگر امور زیربحث لائے گئے۔ویمنزچیمبر لاہور کی ایگزیکٹوکمیٹی ممبر طلعت حفیظ اور سابق صدر ویمنز چیمبر لاہور و ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ویمن انٹرپرینورکی کنوینرقیصرہ شیخ نے کہاکہ حکومت کاروباری خواتین کو کم شرح سود پر قرضے فراہم کرئے۔ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ خواتےن پر مشتمل ہے اور ملکی ترقی کےلئے ان کی تعلےم اور ےکساں مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کی خواتےن کسی طرح بھی صلاحےتوں مےں دوسرے ممالک کی خواتےن سے کم نہےں ہےں، پاکستان کی باصلاحےت خواتےن پوری دنےا مےں اپنی صلاحےتوں کا لوہا منوا رہی ہےں۔ آج پاکستانی خواتےن زندگی کے ہرشعبے مےں اپنی اعلی صلاحےتوں کے بل بوتے پر بہترےن خدمات سر انجام دے رہی ہےں۔

۔

Check Also

تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا

لاہور(پ ر) تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *