Home / کالم / واقعہ کربلا اور آج کا مسلمان

واقعہ کربلا اور آج کا مسلمان

 

 


تحریر عقیل خان آف جمبر
دورجہالت میں بھی محرم الحرام کو عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نویں اور دسویں تاریخ کو روزہ رکھتے تھے۔یہودیوں کے لیے بھی دس محرم کادن بہت معتبرک ہے اس دن یہودی بھی روزہ رکھتے ہیںاور خوشیاں مناتے ہیں۔ جب حضورﷺ مدینہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے دیکھا کہ یہودی 10محرم کا روزہ رکھتے ہیں تو آپ ﷺ نے مسلمانوں سے فرمایا کہ وہ 9اور 10محرم کے روزے رکھا کریں تاکہ ان سے تفریق ہو۔قیامت آنے کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے قیامت کے دن 10محرم ہوگا۔جس وقت واقعہ کربلا ہواا س روز بھی تاریخ 10محرم تھی۔
حضرت امام حسینؓ نے 10محرم الحرام 61ھ کو جو عظیم قربانی دی اس واقع کو کئی صدیاں گزر گئیں مگر یہ آج بھی اپنی تروتازگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آزادی کے متوالوں ، ظلم سے ٹکرانے والوں ، حق کا پرچم بلند کرنے والوں، امر بالمعروف ونہی ازمنکر کا پرچم تھامنے والوں اور غلامی کی زندگی پر موت کو ترجیح دینے والوں کے لیے کربلا آج بھی مشعل راہ ہے۔
سانحہ کربلا 10 محرم 61ھ (بمطابق 9 یا 10 اکتوبر 680) کو موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پر پیش آیا، یزید کی بھیجی گئی افواج نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے اہل خانہ کو شہید کیا۔واقعہ کربلا صرف تاریخ اسلام ہی نہیں بلکہ تاریخ عالم کا نادراور عجیب و غریب واقعہ ہے ، دنیا میں یہی ایک واقعہ ایسا ہے، جس سے عالم کی تمام چیزیں متاثر ہوئیں۔ آسمان متاثر ہوا ، زمین متاثر ہوئی، شمس و قمر متاثر ہوئے حتی کہ خود خداوندعالم متاثر ہوا اس کا تاثر شفق کی سرخی ہے، جو واقعہ کربلا کے بعد سے افق آسمانی پر ظاہر ہونے لگی ۔ نواسہ رسول کو میدان کربلا میں بھوکا پیاسا رکھ کر جس بے دردی سے قتل کرکے ان کے جسم اورسر کی بے حرمتی کی گئی اخلاقی لحاظ سے بھی تاریخ اسلام میں اولین اور بدترین مثال ہے۔
تحریک کربلا میں ہر مذہب ومسلک اور زندگی کے ہرشعبے کے افراد کے لیے یکساں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس تحریک میں چھ ماہ کے بچے سے لیکر اسی سال کے بوڑھے تک اور پاکبازخواتین کے تاریخ ساز کردار سے صفحات بھرے پڑے ہیں۔ غیر مذہب اور جاہل معاشرہ میںجو جانوروں کے پانی پینے پلانے پر طویل جنگوں میں مصروف رہتے تھے وہ بھی اس ماہ میں جنگ نہیں کرتے تھے۔اسلامی دنیا میں محرم کی اہمیت واقعہ کربلا کی وجہ سے زیادہ ہوگئی ۔حضرت امام حسین ؓ کو جب کربلا کے میدان میں شہید کیا گیا ، آپ کی شہادت کا واقعہ بہت لمبا اور دل سوز ہے جس کو لکھنے کی مجھ میں طاقت نہیں اور پڑھنے کا حوصلہ آپ میںبھی نہ ہوگا۔ واقعہ کربلا میں 16اہل بیت سمیت 76افراد نے شہادت پائی۔جس دن حضرت امام حسین شہید ہوئے اس دن سورج گرہن ہوگیا ۔حضرت امام حسین کی شہادت پر انسانوں کے ساتھ ساتھ جنات بھی روئے۔
یہ واقعہ ہجرت ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وہ مظلوم ، بے کس بے بس اور لاچار مسلمان کس طرح اپنے مشن میں کامیاب ہوئے اور کس طرح بیابان اور جنگل میں گئے اپنے آبلوں سے کانٹوں سے تواضع کی ، لو اور دھوپ کو دیکھا ، تپتی ریت اور دہکتے کوئلوں کو ٹھنڈا کیا، جسم پر چرکے کھائے ، سینے پر زخم سجائے ، آخرمنزل مقصود پر پہنچ کر دم لیا ، کامرانی وشادمانی کازریں تاج اپنے سر پر رکھااور پستی وگمنامی سے نکل کر شہرت ، عزت اور عظمت کے عروج پر پہنچ گئے۔لیکن سوائے ناکامی آج ہم نے ہجرت کے حقیقی درس کو فراموش کر دیا ۔
محرم الحرم کے ان واقعات میں دیکھا کہ اسلام کے لیے کتنی قربانیاں دی گئیں مگرافسوس آج کے مسلمان اس ماہ میں افسوس کے لیے کالے کپڑے پہننا، شادی بیاہ نہ کرناجیسے کام تو کرتے ہیں مگر ان دودن میں روزہ رکھنے کی جو سنت ہے اس کو پورا نہیں کرتے ۔ اگر قربانی کا درس لینا ہے تو یہ محرم الحرام کا مہینہ کافی نہیں؟ آج ہم صرف نام کے مسلمان ہیں کیونکہ دشمن اسلام تو کسی طرح بھی مسلمان پر وارکرنے نے باز نہیں آرہا۔ فلسطین میں دیکھ لو اسرائیل روزانہ مسلمانوں کے شہید کرکے اپنی دشمنی کا ثبوت دے رہا ہے، کشمیر میں کتنا عرصہ گزرگیا مگر آج تو وہ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔اگر اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہے تو ہم اپنے اندر حضرت عمرؓ اور حضرت امام حسینؑ کی سی دلیر اور جذبہ شہادت رکھنا ہوگا۔ گھروں میں چھپ کر اسلام کی خدمت نہیں کرسکتے ۔ افسوس تو یہ ہے کہ مسلمان ممالک بڑی خاموشی سے ان غیر مسلموں کی بدمعاشی کو قبول کررہے ہیں ۔ ہے کوئی ایسا حکمران مسلمان ہے جو امام حسین کی سنت کو پورا کرتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کو اس قرب سے باہر نکالے؟ نہیں ایسا کوئی مسلمان حکمران نہیں کیونکہ یہ جذبہ تو ہم میں نہیں ہمارے بزرگوں میں تھا۔ ہم تو ہڈحرام ہوگئے ہیں ۔ ہم کو دنیا وی زندگی عزیز ہے آخرت کی زندگی سے کوئی پیار نہیں۔

Check Also

مطالعہ جامع ترمذی شریف

      مشرقی اُفق میر افسر امان مطالعہ جامع ترمذی شریف صحاح ستہ حدیث ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *