Home / تعلیم / ورنمنٹ پرائمری سکول 236رب میںعلم و آگاہی اور یوم والد ین کے موقع پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

ورنمنٹ پرائمری سکول 236رب میںعلم و آگاہی اور یوم والد ین کے موقع پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

 

 

فیصل آباد: گورنمنٹ پرائمری سکول 236رب میںعلم و آگاہی اور یوم والد ین کے موقع پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصاً اُن غریب بچوں کے والد ین کو دعوت دی گئی تھی جس بھاری اخراجات سے تنگ اپنے بچوں کو سکول پڑھا نے کےلئے نہیں بھیجتے تھے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر منیر احمدتھے جبکہ تقریب کی صدارت یوسی چیئرمین امین باجوہ نے کی ۔اس موقع پر طلباءو طالبات نے علم آگاہی کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر منیر احمدنے کہاکہ آج حکومت پنجاب کی تمام تر کوششیں تعلیم پر ہیں انہوں نے کہاکہ آج سرکاری سطح پرتعلیم بالکل مفت ہوچکی ہے اور تعلیم کا میعار بھی بہتر ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ آپ نے صرف اپنا بچہ سکول بھیجنا ہے اس کو کتابیں ، یونیفارم ، بستہ ہم دیں اور آپ کے بچے کا مستقبل آپکی آنکھوں کے سامنے روشن کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ پرائیویٹ سکولز میں اپنے بچے بھاری فیسوں کی وجہ سے داخل نہٰیں کر واتے مگر سرکاری سکولوں میں فیس نام کی کوئی چیز نہیں ہے اوپر سے ایجوکیشن سٹاف بھی ایم اے سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہریوں کو چاہےے کہ وہ اب سرکاری سکولوں پر اعتماد کریں اور اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں تعلیم کےلئے داخل کروائیں ۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر محمد نعیم چیمہ، محمد کاشف ، محمد نوید ،تنویر حسین ساجد ودیگرنے بھی خطاب کیا اور پرائمری سے پانچویں کلاس کے پوزیشنز ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *