Home / تعلیم / ورنمنٹ کالج براے خواتین ڈی ٹائپ کالونی میں سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر پرنسپل مسز عصمت ذکا ءمہمان خصوصی

ورنمنٹ کالج براے خواتین ڈی ٹائپ کالونی میں سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر پرنسپل مسز عصمت ذکا ءمہمان خصوصی

 

فیصل آباد ( پ ر) گورنمنٹ کالج براے خواتین ڈی ٹائپ کالونی میں سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر پرنسپل مسز عصمت ذکا ءمہمان خصوصی سابق پرنسپل ڈاکٹرسیدہ ریشم نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات میں سپورٹس میں بھی رجحان ہونا ضروری ہے کیونکہ اس سے انسان کی ذہنی و جسمانی نشونما بھی ہوتی ہے اور انسان بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ،جس شہر کے گراﺅنڈ آباد ہوتے ہیں اس شہر کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اس لئے طلبہ کو چاہیے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں ،انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ عورت ہر لحاظ سے احترام کے لائق ہے چاہیے وہ بیٹی کے روپ میں یا ماں کے روپ میں یا بیوی کے روپ میں ہو ،اسلام نے عورت کا مقام بلند رکھا ہے اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہم پردہ کی اہمیت کو سمجھے اور اپنے وقار کو بلند رکھیں ،انہوںنے کہا کہ اس کالج میں میں نے بطور پرنسپل بہت محنت کی اور اس کالج کو میں نے اپنے گھر کی طرح سنوارنے کی کوشش کی ہے اور جس میں میرے سٹاف ممبران اور طالبات نے بھی میرا ساتھ تھااور اسی وجہ سے آج ڈی ٹائپ کالج برائے خواتین دوسرے کالجوں کی نسبت ٹاپ ون میں نظر آتا ہے اس موقع پر ،مسز رخسانہ شاہد انچارج وائٹل گروپ ،مسز نور ین شازیہ ،سارہ طیبہ ،شاہد ہ ظفر ،ودیگر موجود تھیں ،تقریب کے اختتام پر طالبات کو سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے

Check Also

خطاطی کی عادت آپ کو اعصابی تناؤ سے بچاتی ہے، تحقیق

  ندن: خطاطی کا فن تمام تہذیبوں اور معاشروں میں یکساں اہمیت کا ایک قدیم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *