Home / نیوز / وریندر سہواگ نے پاک بھارت کرکٹ کیلیے آواز اٹھا دی

وریندر سہواگ نے پاک بھارت کرکٹ کیلیے آواز اٹھا دی

دبئی:  سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاک بھارت کرکٹ کیلیے آواز اٹھا دی۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان میری فیورٹ ٹیم رہی جس کیخلاف کھیل کر میں ہمیشہ لطف اندوز ہوا،انھوں نے مزید کہاکہ ہر ملک کو ایک دوسرے کیخلاف کھیلتے رہنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی میدان میں مدمقابل آئیں تو ہر کوئی ان میچز کو دیکھنا چاہتا ہے، مجھے امید ہے ہماری حکومت ہمسایہ ملک سے کرکٹ کھیلنے پر جلد بات چیت شروع کرے گی۔سابق بھارتی اوپنر نے مزید کہا کہ بطور کرکٹرز بھی ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے لیکن اس کا تمام تر دارومدار حکومت پر ہے، اگر انھوں نے فیصلہ کرلیا تو پھر باہمی سیریز کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے، انھوں نے پاکستان ٹیم کیخلاف اپنی بہترین یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں 309 کی اننگز کھیلی، لاہور میں بھی 254 رنز بنائے، کئی دیگر اہم اننگز بھی کھیلی ہیں لہذا اگر مجھ سے پوچھیں تو میں پاکستان کو ہی اپنی فیورٹ حریف ٹیم کہوں گا، جس کیخلاف میں نے کھیل کر لطف پایا۔دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی سہواگ کی طرح دونوں ملکوں میں باہمی سیریزکی حمایت کر دی۔ انھوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے مقابلے ہمیشہ سے بہت اہم رہے ہیں، میں ہمیشہ پاکستان اور بھارت میں مثبت تعلقات کو دیکھنا چاہتا ہوں اور اسپورٹس خصوصاً کرکٹ اس میں بہت اہم ہیں، مجھے پورا اعتماد ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں میں اچھے تعلقات ہوں گے اور کرکٹ سیریز بھی بحال ہوجائے گی۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *