Home / بزنس / وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاشی ترقی کے لیے کاروباری برادری کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاشی ترقی کے لیے کاروباری برادری کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے

 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید کو ایوارڈ دے رہے ہیں، خواجہ خاور رشید، ذیشان خلیل اور وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک بھی موجود ہیں۔

 

لاہور، ( ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاشی ترقی کے لیے کاروباری برادری کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بہترین کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، تاجر ملک کی معاشی قوت ہیں اور استحکام کے لیے ان کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبراچیومنٹ ایوارڈز 2018ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، لاہور چیمبر کے سابق عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے حکومت نے بہت سے طویل المدت اور قلیل المدت اقدامات اٹھائے ہیں، چین پاکستان اکنامک کاریڈور جیسے منصوبے روشن مستقبل کی نوید ہیں، اس منصوبے کی تکمیل خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگی۔لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ مستحکم بنیادوں پر ترقی کے لیے کاروباری برادری کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے متعدد بار انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کی مخالفت کی، اس کے باوجود اس اہم ادارے کو بند کردیا گیا۔ ملک میں تیار نہ ہونے والے خام مال کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ نے مقامی صنعتوں کو ب±ری طرح متاثر کیا، سٹیل بہت سی صنعتوں کا خام مال ہے ، اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی نے صنعتوں کی نشوونما اور برآمدات کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں نجی شعبے کو شامل کیا جائے اور قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں میں اسے نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنا ہونگی۔ ملک طاہرجاوید نے زرعی شعبے کے استحکام اور حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ایوارڈز تقسیم کیے۔ لاہور قلندر کے فواد رانا کو پرائیڈ آف لاہور، عاقب جاوید کو لاہور چیمبر ستائشی گولڈ میڈل، قدرت اللہ اینڈ کو کے قدرت اللہ، اشتیاق سٹیل کے افتخار حسین اور ڈیلٹا پیکیجنگ کے محمد افضل کو لاہور چیمبر گولڈ میڈل، ماس فارما کے شاہ زیب اکرم ، پیسفک فارما کی قراة العین عرفان، احمد میڈکس کے ڈاکٹر سہیل مختار احمد ، تارہ کراپ سائنسزکے ڈاکٹر خالد حمید، قلمقار کے قیس رحمن، الٹیک انجینئرز اینڈ مینوفیکچررز کے میاں محمد کلیم، باﺅ برادرزکے محمد شفیق، الیکٹرو ٹیک ٹریڈنگ کمپنی کے احمد عرفان ، کوتھم کے احمد شفیق، راوی ایڈورٹائزنگ کے ارشاد احمد صدیقی اور کمرشل کیریئرز کے صدیق الرحمن کو بزنس مین اچیومنٹ ایوارڈز، کلیئرپاتھ آرتھوڈونٹکس کے ڈاکٹر وقاص وہاب کو ایمرجنگ اینٹرپرائزز، خیام پبلشر کی رفعت النساءاور ڈور آف اویئرنس کی بشریٰ رباب کو وومن انٹرپنیور آف دی ایئر، پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے ممتاز خان منیس اور یکسیل سیڈز ایشیا کے میاں شوکت علی کو پروفیشنل سروس ایوارڈز دئیے گئے۔

Check Also

میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 20 مسافر زخمی

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔میانوالی میں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *