Home / خبر یں / وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف نے استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف نے استقبال کیا

راولپنڈی:  وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، جی ایچ کیو میں وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سیکورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزرا، خارجہ، دفاع، اطلاعات،خزانہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔یاد رہے وزیرِاعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کچھ روز قبل پہلی باضابطہ ملاقات کی جس میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے وزیرِاعظم کو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بریف کیا۔عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *