تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اورسلیمان آج صبح قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قاسم اورسلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، دونوں اپنے والد کے ساتھ بنی گالہ میں 4 روز قیام کریں گے۔عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ان کے بیٹوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کوشرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *