Home / خبر یں / وزیراعظم کی امریکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

وزیراعظم کی امریکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

 واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ 

واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان سے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن طاہر جاوید نے ملاقات کی جب کہ امریکن بزنس مین جاوید انور نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورت حال کو سراہا اور ساتھ ہی توانائی و سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دیگر اہم شعبوں کی نشاندہی بھی کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے امریکا پہنچے پر امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور پاکستان ہاوٴس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وہاں موجود افراد نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

Check Also

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *