Home / خبر یں / وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، ایمنسٹی اسکیم پر مشاورت

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، ایمنسٹی اسکیم پر مشاورت

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر تجاویز دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اسکیم پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم کو غور کے لیے پیش کیا گیا تاہم اس دوران چند وزرا نے اسکیم پر اعتراض کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی اسکیم کو پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف قرار دیا اور اسکیم پر مزید مشاورت کی ہدایت کی۔

Check Also

بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے پر پاکستان کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *