Home / خبر یں / وزیراعظم یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، خواجہ آصف

وزیراعظم یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز یوٹرن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے جب کہ انہیں بیان واپس لینے میں زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی۔واضح رہے گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جو حکمران حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر نہیں ہوسکتا۔

Check Also

کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام

کراچی کے قریب گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *