Home / خبر یں / وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔وزیراعظم اور سعودی وزیر اطلاعات نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر اطلاعات نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ذرائع کے مطابق عواد بن صالح نے سعودی عرب کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات کے حوالے سے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ  دفاعی اورمعاشی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی اور سعودی عرب میں قید اور وہاں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *