Home / شوبز / وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی ہم منصب مائک پومپیو سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ وزیر خارجہ پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں تاجروں اور صحافیوں سے خطاب بھی کریں گے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نیویارک میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم بھارت نے یہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *