Home / بزنس / وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت پی کیو آئی انیشیٹیوز 2025کے سرٹیفکیشن انسینٹیو پروگرام فور ایس ایم ایزکی سرٹیفیکیشن انسینٹیوایورڈ

وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت پی کیو آئی انیشیٹیوز 2025کے سرٹیفکیشن انسینٹیو پروگرام فور ایس ایم ایزکی سرٹیفیکیشن انسینٹیوایورڈ

 

لاہور(پ ر) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت پی کیو آئی انیشیٹیوز 2025کے سرٹیفکیشن انسینٹیو پروگرام فور ایس ایم ایزکی سرٹیفیکیشن انسینٹیوایورڈ کمیٹی(آئی اے سی) کا پانچویں اجلاس فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔جس میں پرونشل ٹیکنیکل مینجمنٹ یونٹس(پی ٹی ایم یو ایس) کی طرف سے دی گئی تجاویز اور ایس ایم ایز/فرم کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار،ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد، سی آئی پی پروجیکٹ مینجر شاہین راجہ،پرونشل چیف سمیڈا پنجاب جاوید افضل، ڈائریکٹر پی ایس کیوسی اے محمد یسیٰن اختر نے شرکت کی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہاکہ وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت پی کیو آئی انیشیٹیوز 2025کے سرٹیفکیشن انسینٹیو پروگرام فور ایس ایم ایز میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے صنعتکاروں اور ایکسپورڑز کو دو سے چار لاکھ تک کی رعایت دی جا رہی ہے۔اس سال صرف 41درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اس پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کے صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز نے اٹھایا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنزکے عہدہداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ممبران کو آگاہ کریں تاکہ ممبران اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔
سی آئی پی پروجیکٹ مینجر شاہین راجہ نے کہاکہ اس پروجیکٹ کے تحت  تقریباََ 2000ایس ایم ایز کو فائدہ پہنچنا تھا لیکن ابھی تکہمیں 590درخواستیں وصول ہوئی،جس میں 345کوانسینٹیودیا گیااور 50فیصد درخواستیں مسترد کی گئی۔سب سے زیادہ فائدہ سیالکوٹ کے شہر نے سرجیکل اور دانتوں کے آلات بنانے والے شعبہ جات نے حاصل کیا۔سب سے کم درخواستیں لاہور شہر سے موصول ہوئی۔ٹیکسٹائل،سپورٹس،لیدر،ہیوزری،کاسمیٹکس اور فارما کے شعبہ جات کی طرف سے بھی بہت کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
پرونشل چیف سمیڈا پنجاب جاوید افضل نے کہاکہ یہ پراجیکٹ ساڑھے سات ملین کا ہے اور اس کا دورانیہ تین سال ہے۔یہ پروجیکٹ خصوصی طور پر ایس ایم ایز کے لئے بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس پروجیکٹ کے تحت ایس ایم ایز سیکٹرز کو ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی بھی مفت ٹریننگ دی گئی ہے۔اس میں اپلائی کرنے کا عمل بھی نہایت آسان ہے۔پراجیکٹ کی ویپ سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

کیپشن فوٹو:
پی کیو آئی انیشیٹیوز 2025کے سرٹیفکیشن انسینٹیو پروگرام فور ایس ایم ایزکی سرٹیفیکیشن انسینٹیوایورڈ کمیٹی(آئی اے سی) کے پانچویں اجلاس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار کر رہے ہیں،ان کے ہمراہ ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد، سی آئی پی پروجیکٹ مینجر شاہین راجہ،پرونشل چیف سمیڈا پنجاب جاوید افضل، ڈائریکٹر پی ایس کیوسی اے محمد یسیٰن اختر بھی موجود ہیں

Check Also

بریسٹ کینسر کی نئی دوا منظور، قیمت 29 لاکھ روپے ماہانہ خوراک

سیاٹل، امریکہ: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے سخت جان بریسٹ کینسر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *