تازہ ترین خبریں
Home / بزنس / وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ ملک کی صنعتی و پیداواری ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اشد ضروری ہے

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ ملک کی صنعتی و پیداواری ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اشد ضروری ہے

 

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ ملک کی صنعتی و پیداواری ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اشد ضروری ہے۔ اس مقصد کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تا کہ دنیا میں تیزی سے بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی رجحانات اور اس سلسلہ میں درپیش چیلنجوں سے بخوبی نبرد آزما ہوا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موترہ،ڈسکہ میں سمیڈا کی زیر نگرانی سپورٹس انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر( ایس آئی ڈی سی) کے افتتاح کے بعد منعقدہ ایک پروقار تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس عظیم منصوبے پر 50کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ جو سمیڈا نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام اور برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مظبوظ صنعتی ترقی کے لئے حکومت مختلف سیکٹروں میں صنعتی کلسٹرز بنانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ ملک میں نئی صنعتوں کے قیام کے لئے حکومت نجی شعبہ کی ہر سطح پر بھرپورحوصلہ افزائی اور سرپرستی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے عظیم الشان منصوبے سے پاکستان میں کثیر بین الاقومی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں9اکنامک زون قائم کئے جائیں گے جہاں انڈسٹری کے لئے دس سال تک ٹیکس ہالیڈے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی بحران پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے۔ اب صنعتوں کے لئے بھی وافر مقدار میں بجلی پیدا ہوگی۔ ملک میں صرف برائے نام ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ رہ گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں لگائے گئے صنعتی و پیداواری منصوبے انتہائی کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز اب اپنی برآمدی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر بھی اپنی توجہ کریں۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے کہا کہ سپورٹس انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام سے سیالکوٹ کی سپورٹس گڈز انڈسٹری کو ماڈرن ٹیکنالوجی میسر آگئی ہے۔ جس سے اب ایس ایم ایز کی بھی ترقی ہو گی اب وہ بھی اس جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے ایس ایم ایز کی ترقی میں سمیڈا کے فقیدالمثال کردار کو بیحد سراہا۔انہوں نے سیالکوٹ میں ایس آئی ڈی سی کے کامیاب افتتاح پر سمیڈا حکام اور دیگر ملازمین کے لئے ایک ماہ کے بونس کا بھی اعلان کیا۔ سی ای او سمیڈا شیر ایوب خان، جنرل مینجر سمیڈا راجہ حسنین جاوید، پراجیکٹ ڈائریکٹر سرور حنیف، محمد فوزان، چیئرمین سیال خاور انور خواجہ، چیئرمین ائیر سیال ائیر لائن فضل جیلانی، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس عابد احمد خواجہ، گروپ لیڈر ریاض الدین شیخ، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن خالد محمود مغل دیگر حکام نے بھرپور شرکت کی۔

Check Also

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *