Home / خبر یں / ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کا احتجاج، امریکی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کا احتجاج، امریکی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

 اسلام آباد: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ نے امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور پال جونز کو طلب کرکے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہماری کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ امریکا کو یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ القاعدہ کی اعلیٰ قیادت پاکستان کے تعاون کے باعث ہی پکڑی یا ماری گئی، اس سلسلے میں امریکا نے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں جبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے، دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹس میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہم ان ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے۔  کیونکہ انہوں نے ہماری رقم لی اور کیا کچھ نہیں اس کی بڑی مثال اسامہ بن لادن اور افغانستان ہیں، ہم ان بہت سے ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب اس کا اختتام ہوچکا ہے۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *