تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماں اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماں اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ: نواحی گاؤں ناگرہ میں ماں اور 3 بیٹیاں پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رجحانہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں ناگرہ میں ریاض نامی شخص کی بیوی اور 3 بیٹیاں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے ریاض کو حراست میں لے لیاجب کہ 50 سالہ نسیم بی بی ، اس کی بیٹیوں رضیہ، خدیجہ اور عائشہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیں۔ریاض کا کہنا ہے کہ بیوی اور بیٹیاں اچھی بھلی تھیں، گزشتہ رات رات وہ کھانا کھا کر سوئیں لیکن صبح مردہ حالت میں ملیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اہل علاقہ سے بیان لیے جارہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ماں اور بیٹیوں کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، جس کے بعد ہی تفتیش کسی نتیجے پر پہنچ سکے گی۔

Check Also

بھارت نے جیل میں قتل ہونے والے شاکر اللہ کا دل اور دماغ بھی نکال لیا

بھارت کی جے پورجیل میں شہید کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکراللہ کے جسم سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *