تازہ ترین خبریں
Home / نیوز / ٹیسٹ رینکنگ: گھر سے باہر نکلتے ہی بھارت کی ٹاپ پوزیشن داؤ پر لگ گئی

ٹیسٹ رینکنگ: گھر سے باہر نکلتے ہی بھارت کی ٹاپ پوزیشن داؤ پر لگ گئی

 دبئی:  گھر سے باہر نکلتے ہی بھارت کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن داؤ پر لگ گئی۔جمعے سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ کی سیریزمیں اگرجنوبی افریقی ٹیم کلین سوئپ کرے تو پھر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 118 ہوجائیں گے، البتہ پروٹیزاعشاریائی پوائنٹس کی برتری سے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلیں گے۔کسی بھی مارجن سے سیریزمیں کامیابی بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار رکھے گی۔ ادھر آسٹریلیا پہلے ہی ایشز سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرکے رینکنگ میں خود کو تیسری پوزیشن کا اہل ثابت کرچکا ہے۔ انگلینڈ کو اپنی موجودہ چوتھی پوزیشن مستحکم کرنے کیلیے لازمی طور پر سڈنی ٹیسٹ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں وہ پانچویں نمبر پرچلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم بدستور ساتویں نمبرپرموجود ہے۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *