Home / نیوز / ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے نسیم شاہ کے آنسو نکل پڑے

ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے نسیم شاہ کے آنسو نکل پڑے

 شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔ فوٹو : فائل

سڈنی: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین نسیم شاہ ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔

برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین کرکٹر کے طور پر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروانے والے نوجوان پیسر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے گرین کیپ پہنائی، نسیم شاہ اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے، پھر آنسو پونچھے، شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا الیون کے خلاف پہلے ٹور میچ کے دوران نسیم شاہ کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملی تھی لیکن انہوں نے پاکستان واپس آنے کے بجائے آسٹریلیا میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ کیپ پہن کر ان کی ماں کا خواب بھی پورا ہوگیا۔

Check Also

پشاورمیں غیرت کے نام پرلڑکا لڑکی قتل؛ کفن اورجنازے کے بغیرتدفین کا انکشاف

 پشاور: غیرت کے نام پر6 روزقبل 21 سالہ نوجوان وقاص اور16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *