Home / بزنس / پاکستانی برآمدات کا حجم 25 بلین ڈالرز سے کم ہو کر 20 بلین ڈالرز ہو گےا

پاکستانی برآمدات کا حجم 25 بلین ڈالرز سے کم ہو کر 20 بلین ڈالرز ہو گےا

 

لاہور( پ ر ) پاکستانی برآمدات کا حجم 25 بلین ڈالرز سے کم ہو کر 20 بلین ڈالرز ہو گےا ہے اورتجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔بین الاقوامی معاہدوں میں پاکستانی تاجر برادری کو نظر انداز نہ کیا جائے۔معاشی ترقی اور صنعت تجارت کے لئے مناسب حکمت عملی انتہائی ضروری ہے،حکومت کو تجارتی معاہدوں کو دوبارہ زےر غور لانا ہوگی۔ان خےالات کا اظہار فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و رےجنل چےئرمےن چوہدری عرفان ےوسف نے وفاقی وزارت تجارت کی طرف سے منعقدہ اسٹرٹےجک ٹرےڈ پالےسی فرےم ورک 2018-23 کے مشاورتی اجلاس مےں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔انہوں نے مزےد کہاکہ تجارت مےں مسلسل کمی میں بہت سے عناصر شامل ہےں۔جن میںامپورٹ اور اےکسپورٹ کے طرےقے کار ان سے متعلقہ محکموں کا تعاون قرضوں تک رسائی فرسودہ ٹےکنالوجی اور فنی مہارت کی کمی ،کرپشن اور سرحدوں سے غےر قانونی تجارت شامل ہےں۔ آنے والے پالےسی مےں تجارتی رکاوٹوں کوحل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈےوں تک رسائی اور نئی منڈےوں کی تلاش کے لئے خصوصی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ جی اےس پی پلس سٹےٹس سے فائدہ اٹھانے کے لئے معلو ماتی کاوشیں کرنا ہوگی ۔حکومت کو تجارتی معاہدوں کو دوبارہ زےر غور لانا چاہیے خصوصی طور پر چےن اور ملائشےا کے ساتھ ہوئے FTA سے ملکی تجارت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے ۔اےکسپورٹ کو بڑھانے اور تاجروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے سی پےک معاہدوں مےں پاکستانی کاروباری برادری کو بھی وہی سہولےات دےنی ہوگی جو غےرملکی تاجر برادری کو دی جا رہی ہے اگر تاجروں کے یہ مسائل حل نہ ہوئے تو معاشی مشکلات مزید بڑھیں گی۔گزشتہ دور میں تاجروں کو مختلف ق©©سم کی مالی امداد دی جاتی تھیں جیسا کہBusiness Support Fund ،Competitiveness Support Fund اور Agriculture Support Fund؛لیکن اب اس قسم کی سہولےات پاکستان میں ےا تو ختم کر دی گئی ہیں یاغےر فعال ہو چکی ہیں۔اس قسم کی سہولیات کو دوبارہ بحال کےا جائے۔

Check Also

جولائی اگست؛ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد کمی

کراچی:  ملک میں سیاسی بے یقینی اور نئی حکومت کو درپیش معاشی مشکلات کے باعث ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *