Home / شوبز / پاکستانی فلم انڈسٹری کیلیے بہترین کام کرنا چاہتی ہوں، سائرہ پیٹر

پاکستانی فلم انڈسٹری کیلیے بہترین کام کرنا چاہتی ہوں، سائرہ پیٹر

لاہور: پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے پاکستانی فلموں کے لیے گانا شروع کردیا جب کہ 2020 میں مداح دو فلموں میں ان کے گائے ہوئے گیتوں کو سن کر لطف اندوز ہونگے۔سائرہ پیٹر نے  کہا کہ میں نے دو فلموں کے لیے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کروائے ہیں۔ جب کہ ایک ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ بھی میری آواز میں ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ اس لیے میرے چاہنے والے جو چاہتے تھے میں نے وہ پورا کر دکھایا کیونکہ اکثر میوزک کنسرٹ کے دوران میرے مداح ایک ہی بات کی خواہش ظاہر کرتے تھے کہ میں کب فلموں میں گاؤں گی مگر میں ہمیشہ ان کو یہی جواب دیتی تھی جب کوئی اچھا اور معیاری پروجیکٹ آفرہوگا تومیں ضرور اپنی آواز کا جادو جگاؤں گی مجھے پاکستان کی دو فلموں میں گانے کا موقع ملا اور میں نے مقامی اسٹوڈیو میں گیت ریکارڈ کرا دییہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سونگ کارڈ کر چکی ہوں جو شائقین کو بہت پسند آئے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم کا میوزک اک بہت باکمال ہے ماضی کے معروف موسیقاروں اور گلوکاروں نے جس طرح اس شعبے کی لاج رکھی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ میں بھی اسی نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بہترین کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *