Home / کالم / پاکستانی “لونگ “جموں کشمیر کی “لائچی”

پاکستانی “لونگ “جموں کشمیر کی “لائچی”

شاہد نسیم چوہدری
ٹارگٹ
undp@hotmail.com

پاکستانی “لونگ “جموں کشمیر کی “لائچی”
سرحدیں جتنی بھی مضبوط ہوں،جتنی بھی رکاوٹیں ہوں،فصیلیں آسمان تک اونچی ہوں ،لیکن فنکار اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے سرحدیں عبور کرہی لیتے ہیں ، اسی لئے کہتے ہیں فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے،10.12.1991 کو جموں کشمیر میںپیدا ہونے والی” منت نور” انڈین فلم انڈسٹری کی وہ گلوکارہ ہے ،جس نے 2015 میں انڈسٹری میںباقاعد پروفیشنل گلوکاری میں قدم رکھا،اورپنجابی گانا ساری رات نچنا گایا اور ہٹ ہوا،اسکے بعدایک سے ایک ہٹ گانا،شوقین جٹی،سوٹ بالا،سویٹ ہارٹ اورسچیاں گلاں گایا، جس نے متعارف کرایا کہ منت نور نامی بھی کوئی سنگر ہے، لیکن حال ہی میں فلم لونگ لائچی میں گانا “وے توں لونگ وے میںلاچی” اتنا مقبول ہوا کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے،یہی گانا چل رہا ہے،اس گانے نے منت نور کو زمین سے آسمان پر پہنچادیا ہے،خوبصورت منت نور کی خوبصورت آواز،خوبصورت شاعری اور خوبصورت میوزک نے اس گانے کوعروج پر پہنچا دیا، منت نور انڈیا کی اتنے کم عرصے میں مقبول ہونے والی خوبصورت گلوکارہ ہے، منت نور کا کہنا ہے کہمیں نے سکول سے گانا شروع کیا اور لوگوں کی حوصلہ افزائی سے میرے اندر امید کی ایک شمع پیدا ہوئی،اس سلسلے میں میری فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا،خاص طور پر میری بہن نے میری ہر موقع پر ہمت بندھائی،چھوٹی چھوٹی چیزیں کرکے آج مجھے میری محنت کا پھل مل گیا، میری آئیڈیل الکا یاگنک جی ہیں،اور میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ وہ میری دوسری ماں ہیں، پنجاب انڈسٹری میں سریندر کور،سدیش کماری،جسپندر جی میرے پسندیدہ گلوکار ہیں،مجھے پنجابی انڈسٹری میں متعارف کرانے میں پوتر پتا جی کا بہت بڑا کردار ہے، شیشہ اور چڑی بلوری کچ دی بھی میرے گائے ہوئے میرے پسندیدہ گیت ہیں،لیکن لونگ لائچی گانے کیلئے جب گورمیت جی نے میری آواز سنی تو انہوں نے فیصلہ کر لیاکہ یہ گانا میری آواز میں بہت اچھا رہے گا،چنانچہ لونگ لائچی نے میری ذندگی بدل دی، مجھے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیااوراب مجھے آفر پر آفرز مل رہی ہیں،پاکستان کے بھی ہر گلی ،محلے،ہوٹل اور فنکشن میں لونگ لاچی کی دھوم ہے،پاکستان کے ملتان سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے گلوکار کریم خان نے منت نور کے لونگ لاچی کا جواب اپنی خوبصورت آوازمیں اسی موسیقی اور اسی ٹون اور اسی لےٰ میں دیا،اور یو ٹیوب پر اپ لوڈ کردیا،منت نور نے جب یہ گانا سنا تو حیران رہ گئی،منت نور جتنی خوبصورت ہے اس سے کہیں بڑھ کر خوبصورت دل اور خیالات رکھتی ہے ،اوریو ٹیوب پر ہی کریم خان کا بذریعہ اپنے ویڈیو پیغام میں کریم خان کے فن کا اعتراف کیا اور پاکستانیوں کی محبت کابھی شکریہ ادا کیا،منت نور نے جوپیغام شیئر کیا ہے وہ جوں کا توں کچھ ایسے ہےیہ جو ویڈیو ہے میں سپیشل کریم خان جی کیلئے بنانے جا رہی ہوں،حال ہی میں یو ٹیوب پر میں نے ایک ویڈیو دیکھا،کریم خان جی ہیں پاکستان کے بہت عمدہ سنگر،بہت اچھے ا ٓرٹسٹ ہیں،میں نے انکا ویڈیو دیکھا، انہوں نے لونگ لائچی کا جواب دیا ہوا ہے،سب سے ذیادہ مجھے جو چیز مجھے اچھی لگی ہے،وہ گایا انہوں نے بہت اچھا ہے،ماشااللہ،اور اسکی شاعری اور ادائیگی اتنی اچھی لگی مجھے ،تو جناب کریم خان صاحب میری طرف سے آپ کا بہت بہت شکریہ،بلکہ میں پورے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ وہاں پر لوگ اتنا ذیادہ پیار مجھے دے رہے ہیں،منت نور نے جو گانا گایا ہے اسکے بول کچھ ایسے ہے،وے توں لونگ وے میں لاچی،تیرے پچھے آں گواچیتیرے عشق نے ماری ،کڑی کچ دی کواریوے میں چمبے دے پہاڑاں والی شام وے منڈیاصندلی صندلی نیناں وچ تیرا نام وے منڈیاہو میرے سنے سنے پیر،توں تے جاندا رہنا شہربہتا منگدی نہ تھوڑا،لے دے چانجراں دا جوڑا جیڑ ا ملدا بازاراں وچ عام وے منڈیار¾کھے والاں دے اے چھلے،تیرے بناں اسی کلےپالے بانواں وچ بانواں، ت¾پاں بن جان چھاواںتینوں لکھیا ہواواں تے پیغام وے منڈیاصندلی صندلی نیناں وچ تیرا نام وے منڈیا
پاکستان کے ابھرتے ہوئے خوبصورت سنگر کریم خان نے اپنی خوبصورت آوازاس گانے کا جو جواب دیا ہے،وہ بھی لائق تحسین ہے،اسکی شاعری اسطرح سے ہے،
میں آں لونگ تے توں لاچی،میرے پچھے توں گواچیمیرے عشقیچ ہاری کڑی کچ دی کواریدل رب کولوں منگے تیرا ساتھ نیں کڑیےمیرے نیناںوچ دسے تیراپیار نیں کڑیےتیرے ویکھے سنے پیر،کل گیا ساں میں شہربہتا لبیا نا تھوڑا،اے لے چانجراں دا جوڑاجیڑا لگے گا نہ پیراں وچ عام وے کڑیےمیرے نیناں وچ دسے تیرا پیار نیں کڑیےہو کنج چھڈ دیاں کلا، تیرے بناں میں وی جھلاجدوں تیرے کول آواں،ت¾پاں لگدیاں چھاواںتینوں بھیجیا اے گا کے میں پیغام نیں کڑیےمیرے نیناں وچ دسے تیرا پیار نیں کڑیے،
اس میں کوئی شک نہیں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، جیسے بھی حالات ہوںوہ سرحدیں پار کر جاتے ہیں ،جیسے” منت نور “اور” کریم خان” نے اپنے اپنے” ٹیلنٹ” کے ذریعے ایک دوسرے کے ملک کی سرحد پار کی،یہ محبتیں،چاہتیں،خوشیاں بانٹنے والے اور امن کے سفیر ہوتے ہیں،آج کا میرا یہ کالم بھی ان خوبصورت فنکاروں کے ٹیلنٹ کااعتراف کرتے ہوئےپاکستانی “لونگ “اورجموں کشمیر کی لائچی “کے نام ہے محبت سے!،

Check Also

نور محمدی ﷺ

    نور محمدی ﷺ کالم : بزمِ درویش تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی ای میل: ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *