تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا: فرانزک رپورٹ

پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا: فرانزک رپورٹ

 

گجرات: پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔فرانزک رپورٹ کے مطابق ثنا چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اطالوی شہری 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، تاہم اہلخانہ نے اسے حادثہ قرار دے کر لڑکی کو سپرد خاک کردیا تھا۔بعدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، مگر ثناء چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔پولیس کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ بعدازا ثناء چیمہ کے قتل کے شبے میں اس کے والد، چچا اور بھائی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شک کی بنا پر 25 اپریل کو اس کی قبر کشائی کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔واضح رہے کہ 19 اپریل کو ثناء واپس اٹلی جارہی تھی تاہم 18 اپریل کو ہی اسے قتل کردیا گیا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *