Home / نیوز / پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، شائقین مایوس

پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، شائقین مایوس

کراچی:  ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر گئی۔جمعے کے روز بنگلادیش کے خلاف آخری میچ محض رسمی کارروائی بن گیا ہے۔ بدھ کو انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی بڑی شکست پاکستانی ٹیم پر بہت بھاری پڑی جبکہ ابتدائی میچوں میں ناقص کارکردگی نے بھی پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے تک جانے سے محروم کیا۔ قومی ٹیم کی واپسی کی خبر نے گرین شرٹس کیلیے دعائیں کرنے والون کو بہت مایوس کردیا۔پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انحصار بنگلادیش کے خلاف فتح کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں کیوی ٹیم کی جیت پر بھی تھا لیکن نیوزی لینڈ میزبان اسکواڈ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔306  رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 186رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *