تازہ ترین خبریں
Home / بزنس / پاکستان میں بجٹ کا صرف 44.8 فیصد ٹیکس ریونیو سے پورا کیاجاتا ہے، تجزیہ کار

پاکستان میں بجٹ کا صرف 44.8 فیصد ٹیکس ریونیو سے پورا کیاجاتا ہے، تجزیہ کار

اسلام آباد: ملک میں بجٹ اخراجات کا صرف 44.8 فیصد حصہ ٹیکس محصولات سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ بنگلہ دیش میں یہ شرح 64.1 فیصد اور بھارت میں 60.6 فیصد ہے۔تجزیہ کاروں نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بجٹ اخراجات کے 7.8 فیصد کے مساوی وصولیاں کرتا ہے جبکہ بھارت میں 10 فیصد اور پاکستان میں حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کیلیے صرف 7.5 فیصد نان ٹیکس وصولیوں سے رقم حاصل کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلیے بنگلہ دیش مجموعی بجٹ کے27.7  فیصد کے مساوی قرضہ حاصل کرتا ہے جبکہ بھارت میں یہ شرح 25.6 فیصد اور پاکستان میں 41.3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے کو کم کرنے اور ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کیلیے نجی شعبے کے شراکت داروں اور ماہرین معیشت کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کرکے اقدامات کی ضرورت ہے۔

Check Also

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *