Home / کالم / پاکستان نعمت خداوندی ہے

پاکستان نعمت خداوندی ہے

 

 

پاکستان نعمت خداوندی ہے
تحریر: محمد عرفان چودھری
بچپن سے کتابوں میں پڑھتے آئے ہیں کہ انگریز برِ صغیر میں تجارت کی غرض سے آئے اور آہستہ آہستہ برِ صغیر پر قابض ہو گئے پھر بر صغیر میں بسنے والی دو بڑی قوموں پر حکمرانی شروع کر دی یوں ہم ایک غلام قوم بن کر رہ گئے اس کی مزید تفصیل میں نہیں جاﺅں گا کیونکہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو قومی نظریات کی بناءپر برِ صغیر پاک و ہند سے پاکستان اور ہندوستان کیسے بنا؟ آج ہماری قوم انگریزوں سے آزادی کا جشن موٹر سائیکلوں کے سائلینسر اتار کر ، بلند آواز میں لاﺅڈ سپیکر لگا کر، چہروں کو بگاڑ کر منہ میں چائینہ کے باجے لے کراور ہندوستان کے گانوں پرمحوِ رقص ہو کر شایانِ شان سے منا رہی ہے یہ سب بھول کر کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران کس طرح ہماری ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتوں کو پامال کیا گیا کس طرح لاکھوں نوجوانوں کے سینوں میں نیزے گھونپ دیے گئے کس طرح بزرگوں کی تمام عمر کی جمع پونجی ہتھیا لی گئی اور کس طرح بچوں کو لاوارث کر دیا گیا کہ مہاجر کیمپوں میں بھی اُن کا کوئی وارث نا ملا بقلم خود:
©©”میرے اجداد نے زندگیاں لُٹا دیں
میری عورتوں نے عصمتیں گنوا دیں
تم کو کیا قدر ہو اے نوجوان وطن
تم نے سب قربانیاں دریا میں بہا دیں“
اس میں ہمارے نوجوانوں کا بھی شائد قصور نا ہو کہ ہم اب بھی آزاد ہو کر غلام ہی ہیں ہم نے اپنے اسباق میں سے آزادی کے قصے نکال دیے ہیں اسوہ حسنہﷺ تک کو نکال دیا ہے شمشیر کیا ہوتی ہے وہ تک نکال دیا ہے اس پاکستان کے لئے جس شاعر مشرق نے خواب دیکھا تھا وہ خواب نکال دیا ہے اس اقبالؒ کے دن کی چھٹی تک ختم کر دی ہے کہ کہیں چھٹی کی مناسبت سے ہمارے نوجوان اقبالؒ کے خواب کو کہیں شرمندہ تعبیر نا کر دیں آزادی کے خواب کے ساتھ شائد علامہ محمد اقبالؒ کو یہ بھی ادراک ہو چکا تھا کہ ہماری آنے والی نسلیں اس قابل نہیں ہوں گی جو اُن کے خواب کی سہی معنوں میں تعبیر نکال سکیں شائد اس لئے وہ کہہ گئے تھے کہ:
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ پاکستان نعمت خداوندی ہے پاکستان رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو معرض وجود میں آیا اُس شب کو جس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی ﷺ پر سب سے عظیم کتاب قرآن مجید کو نازل فرمایا اور اگر تھوڑی سی تحقیق کی جائے تو پتا چلتا ہے کہ ستائیسویں شب کو نازل کیے گئے قرآن مجید میں ©”پ“ نہیں ہے اور ستائیسویں کی ہی شب کو” پ“ کے نام سے شروع ہونے والے پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے معرض وجود میں لانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے مگر بحیثیت انسان ہم نے پہلے کون سا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدرکی ہے جو اُس کی اس عظیم نعمت کی قدر کریں گے پاکستان وہ عظیم ملک ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہوا ہے اس میں ہمیں چار موسم ملے، پہاڑ ملے، دریا ملے، بحر ملے، ریگستان ملے، قدرتی آبشاریں، ندیاں و چشمے ملے، ہیرے وجواہرات کے ذخائر، نمک و کوئلے کی کانیں ، کھیتی باڑی کے لئے زرعی و زرخیز زمین ملی اور تو اور سونے تک کی کانیں ملیں جن کی بدولت کسی بھی ملک کی معشیت مستحکم رہتی ہے مگر ہم نے کیا کیا ؟
”بھول گئے ہیں کیسے ملی آزادی

Check Also

پریشان حال چھوٹے کسان

    پریشان حال چھوٹے کسان چوہدری ذوالقرنین ہندل:لکھاری گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں،مکینیکل انجینیئر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *