Home / نیوز / پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

دوحا: پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔دوحا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے فریم میں بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی پر 110-2 پر قابو پایا، محمد آصف اچھی فارم میں نہیں تھے، ملکیت سنگھ نے انہیں 81-47 سے زیر کرلیا۔ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 72-70 سے برتری حاصل کرلی، پنکج ایڈوانی نے 68 کا فریم کھیلتے ہوئے آصف کو ہرا کر مقابلہ 2-2 کردیا، فیصلہ کن فریم میں بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو 39-18 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا۔

Check Also

نہ کوئی گھر توڑا نہ توڑنے دیں گے، غلط تاثردیا جارہا ہے: میئر کراچی

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ان کا مینڈیٹ نالوں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *