Home / تعلیم / پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ قومیں تعلےم سے ترقی کرتی ہیں۔اپنی بچے اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آرائستہ کریں

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ قومیں تعلےم سے ترقی کرتی ہیں۔اپنی بچے اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آرائستہ کریں

اسلام گڑھ()پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ قومیں تعلےم سے ترقی کرتی ہیں۔اپنی بچے اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آرائستہ کریں۔آج دنیا میں لڑائی قلم کے زور پر لڑی جارہی ہے۔تعلیم ہو گی تو ڈاکٹر ،انجےنئر اور استاد پیدا ہوں گے۔پےپلز پارٹی نے پانچ سالہ دور اقتدار میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔ہمارے بچوں کو ایف ایس سی کے بعد پاکستان کے میڈیکل کالجز میں کوٹہ کم ہونے سے داخلے نہیں ملتے تھے لیکن ہم نے الحمداللہ آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز دےے،ایجوکیشن پالیسی اور ایجوکیشن پےکج دیا تاکہ خطے کو اےجوکیشن سٹی میں تبدیل کیا جا سکے۔جس طرح والدین نے آج کے دن اپنے بچوں کے لئے وقت نکالا اسی طرح پورا سال اپنے بچوں کو وقت دیا کریں تاکہ قوم کے معماروں کی بہتر طرےقے سے تربیت ہو سکے۔تعلیم صرف نوکری کے حصول کے لئے نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بننے کے لئے بھی حاصل کریں۔کیونکہ ہمیں تاریخ کے اندر بھی زندہ رہنا ہے۔جب تک آپ محنت نہیں کریں گے تب تک آپ کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اقراءماڈل ہائی سکول اسلام گڑھ کی سالانہ تقریب نتائج وتقسیم انعامات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت ادارہ کے پرنسپل مظہر اقبال نے کی۔تقریب سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری لقمان لیاقت،پرنسپل ادارہ مظہر اقبال،ممتاز علمی شخصیت پروفیسر محمدیٰسین ،آمنہ بی بی ،ماہ نور عرفان نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض محمد اخلاق تبسم نے انجام دےے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت طالبعلم دانیال ندیم نے حاصل کی۔ہدےہ نعت ماہ نور عرفان نے پیش کیا۔حمد باری تعالیٰ ثانےہ مظہر اور نفیسہ مظہر نے پیش کیا۔نظم عائشہ جان نے پیش کی۔ملی نغمہ طوبیٰ وارث،سدرہ کوثر اور فاطمہ خالد نے پیش کیا۔طالبات رمشٰی،ارےبہ،مدےحہ گل اور اقراءارشد نے مذاحیہ مشاعرہ پیش کیا۔شاہ ذیب،مصباح عاشق،ثانےہ اور نفیسہ نے ملی ترانے پیش کےے،مزاحےہ خبریں ذینی شہزاد نے پڑھےں۔سفیان ارشد اور حسن ارشد نے مکالمہ بازی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او ضلع میرپور کے صدر چوہدری لقمان لیاقت نے کہا کہ پےپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کےے۔آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز،کھڑی شریف اسلامک یونیورسٹی سمیت کالجوں،سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تعلیمی پیکج سمیت دیگر اقدامات کا سہرا سابق وزیرا عظم چوہدری عبدالمجید اور پےپلز پارٹی کی حکومت کے سر جاتا ہے۔ادارے کی کاکردگی دیکھ کر دل کو راحت محسوس ہوئی۔پرائےویٹ سیکٹر تعلیمی میدان میں حکومت کا ہاتھ بٹھا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ مظہر اقبال نے کہا ہے کہ ادارہ گذشتہ گیارہ سالوں سے عوام علاقہ کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ادارے کی کاکردگی سے عوام علاقہ مطمئن ہیں۔ادارے کی بہتری کے لئے مذید اقدامات کر رہے ہیں۔

Check Also

صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی اپ گرےڈیشن

    جڑانوالہ(تحصےل رپورٹر) صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن نے کہا ہے کہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *