Home / انٹرویوز / پاکستان کی خوبصورت فنکارہ اور اسٹیج ڈانسر چاہت بلوچ کی کراچی آمد۔

پاکستان کی خوبصورت فنکارہ اور اسٹیج ڈانسر چاہت بلوچ کی کراچی آمد۔

 

 

 

پاکستان کی خوبصورت فنکارہ اور اسٹیج ڈانسر چاہت بلوچ کی کراچی آمد۔
آرٹس کونسل کراچی میں زاہد شاہ کے ڈرامہ عید کے چٹخارے میں جلوہ گر ہونگی ۔
ڈرامہ عید کے چٹخارے عید الفطر کے دن سے آرٹس کونسل کراچی میں شروع ہوگا ۔
کراچی کے لوگ میری پرفارمنس دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔چاہت بلوچ
کراچی ()
پاکستان کی خوبصورت فنکارہ اور اسٹیج ڈانسر چاہت بلوچ کی کراچی آمد۔اس موقع پر مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رائیٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ کے ڈرامہ عید کے چٹخارے میں کراچی کے لوگ میری پرفارمنس دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں ،میں نے پنجاب میں کئی کامیاب ڈرا مے کیئے مگر پہلی بارکراچی جیسے بڑے شہر میں کام کرنے کی خواہش پوری ہونے جارہی ہیں کراچی میں میرے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جن کی نیک خواہشات اور پیغام میرے لیے ایک قیمتی اثاثہ رہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ کراچی میں اسٹیج پر کام کرنے کے لیے مجھے ایک ایسے رائیٹر ڈائریکٹر کی آفر کی ضرورت تھی جس کا کام ہی اس کی شہرت کی وجہ ہو اور رائیٹر ڈائریکٹر زاہد کے کامیاب ڈراموں کی دھوم صرف کراچی میں ہی نہیںبلکہ لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان تک پھیلی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس اسٹیج ڈرامہ میں پاکستان کے لیچنڈ ولن اداکار شفقت چیمہ بھی پہلی بار کراچی اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دینگے ۔جبکہ اس مزاحیہ اور اصلاحی ڈرامہ عید کے چٹخارے میں معروف کامیڈین ،پرویز صدیقی ،شکیل شاہ،سلیم شیخ ،احمد چیمہ شمیر راہی سمیت ،سیم خان ،صباشیخ ،مسکان شیخ ،فائزہ ملک اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔ڈرامہ عید الفطر کے دن سے آرٹس کونسل کراچی میں شروع ہوگا جس میں روزانہ دو شو پیش کیئے جائینگے ۔

Check Also

میرا قلم میرے درد کا درماں

        میرا قلم میرے درد کا درماں سپیشل رپورٹ (علینہ ارشد) خواتین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *