Home / بزنس / پاکستان کی معیشت کی ترقی کےلئے قومی سطح پر ” تھنک ٹینک “ کا قیام عمل میں لایا جائے

پاکستان کی معیشت کی ترقی کےلئے قومی سطح پر ” تھنک ٹینک “ کا قیام عمل میں لایا جائے

 


فیصل آباد( پ ر) پاکستان کی معیشت کی ترقی کےلئے قومی سطح پر ” تھنک ٹینک “ کا قیام عمل میں لایا جائے ،ایسی قومی پالیسی تیار کی جائے جس پر حکومتوں کی تبدیلی کے اثرات مرتب نہ ہوں،برآمدات کے فروغ کےلئے اعلانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،پاکستانی مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ اور تشہیر کےلئے مختلف ممالک میں منعقدہ نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ وفود کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر عدنان اسلم‘سینئر نائب صدر امین لاکھانی‘نائب صدر چوہدری عمران صدیق ‘گلناز قاسم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب ایک دوسرے کو معاشی میدان میں پچھاڑرہی ہے اس لئے ہمیں بھی اپنے معاشی ڈھانچے کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا ۔مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کےلئے روایتی شعبوں کےساتھ ساتھ نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے اور اس کےلئے قومی سطح پر ” تھنک ٹینک “ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔معیشت کے حوالے سے قومی پالیسی تیار کرکے اس کی دستاویز کو قانونی حیثیت دی جائے تاکہ حکومتوں کی تبدیلیوں کے اثرات اس پر اثر انداز نہ ہوں ۔ مختلف ممالک خصوصاًخلیجی ریاستوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنر مند فورس تیار کر کے بھجوائی جائے ۔ مقامی انڈسٹری خصوصاً برآمدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور انہیں مراعات اور سہولیات دی جائیں۔ دنیا کے مختلف ممالک خصوصاًخطے کے حریف ممالک کا مقابلہ کرنے کےلئے برآمدی انڈسٹری کی غیر مشروط سرپرستی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات معیار کے اعتبار سے اپنی پہچان رکھتی ہے لیکن موثر مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ مختلف ممالک میں منعقدہ نمائشوں میں مختلف تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے وفود کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور اہداف حاصل کر کے آنے والوں کی ستائش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اس ہدف کو حاصل کرنا ہے جس کے لئے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Check Also

پیاف فاونڈرز الائنس امسال بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا : میاں نعمان کبیر

  پیاف فاونڈرز الائنس امسال بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا : میاں نعمان کبیر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *