Home / نیوز / پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبرسے برسبین میں شروع ہوگا فوٹو: فائل

برسبین: پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین آسٹریلین اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر اوراسٹیو اسمتھ بھی پاکستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ جو برنز، مارنوس لابوشین،ٹریوس ہیڈ،میتھیو ویڈ بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ کیمرون بینکرافٹ، پیٹ کمنز، نیتھن لیون ، جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ میچل اسٹارک ، جیمز پٹینسن اور مائیکل نیسر بھی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیل کر اپنی تیاریوں کو حتنی شکل دے گی۔ پہلا وارم اپ میچ برابری پر ختم ہوا تھا تاہم بابراعظم، اسد شفیق، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے شاندار پرفارمنس دکھا کر اعتماد میں اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبرسے برسبین میں شروع ہوگا۔

Check Also

فلوریڈا نیول بیس پر سعودی فوجی کی فائرنگ، امریکن نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

پنساکولا: امریکا میں نیول ایئربیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *