Home / خبر یں / پاک افغان سرحد پر 20 روز کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد پر 20 روز کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند کی گئی تھی فوٹو: فائل

چمن: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر 20 روز بعد تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

20 روز بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی یکطرفہ ٹریڈ کے لئے کھول دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 50 سے زائد خوردنی اشیاء کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوئے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں کھولی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند کی تھی۔

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش

 اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو میں پیش ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *